بنگلادیش، مظاہروں کے دوران ریلوے اسٹیشن کو ہونیوالے نقصان پر آنسو بہانے پر حسینہ واجد پر تنقید

0 105

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کئی روز سے جاری کوٹہ سسٹم مخالف مظاہروں اور جھڑپوں سے متاثر ہونے والے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرنے پہنچیں تو ریلوے اسٹیشن کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھ کر رو پڑیں۔

حسینہ واجد نے مظاہروں کے دوران ہو نے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے 150 سے زائدطلبہ کے لیے رونا تو دور ان کے لیے تعزیت کے دو بول بھی نہ بولے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں نے حسینہ واجد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس ریلوے اسٹیشن کے لیے رونے کا وقت تھا، ان لوگوں کے لیے نہیں جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

کچھ لوگوں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو مرنے والوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی قرار د یتے ہوئے کہا کہ ایک طرف لوگ موت کے منہ میں چلے گئے دوسری طرف ریلوے ٹریک پر مگرمچھ کے آنسو بہائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سرکاری ملازمتوں میں 30 فیصد کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلا دیش میں گزشتہ دنوں شروع ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.