ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی،مصدق ملک

0 109

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ بجلی سستی ہونے والی ہے، فیصلہ ہوچکا ہے کہ ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے قومی خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیئےگئے ہیں، آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا کہ تین اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے کہ ہم اپنی تنخواہ میں بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتے۔

جنید اکبر نے کہا کہ ایم این اے کی تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.