نیتن یاہو مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہيں: حماس کا بیان

0 113

 

تحریک حماس نے جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے تعلق سے مذاکرات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی نئی شرائط اور مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتنیاہو مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہيں-

 

الجزیرہ چینل کے مطابق، تحریک حماس نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں روم میں، جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے حالیہ مذاکرات میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر نئی شرطیں اور مطالبات کے ذریعے کسی معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں روڑے اٹکائے ہيں۔

 

اس بیان میں مزید کہا گيا ہے نیتن یاہو حالیہ معاہدے کی بعض شقوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، جو کہ ثالثوں کے مطابق ایک اسرائیلی منصوبہ اور بائیڈن کا اعلان کردہ اور سلامتی کونسل سے منظور شدہ منصوبے کا ایک حصہ تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.