اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

0 108

صیہونی فوج نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

قدس کی غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں تل السلطان علاقے پر بمباری کی ہے- اسی طرح وسطی غزہ کے المغازی کیمپ پر بھی صیہونی حکومت کے حملوں میں دو افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے- جارح اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ کے شمال میں بھی ایک گھر پر حملہ کرکے تین افراد کو شہید اور چار کو زخمی کردیا ، زخمیوں میں سبھی بچے ہیں-

اسی طرح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے النصیرات کمیپ پر بمباری کی ہے- غاصب فوجیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو توپچانے سے نشانہ بنایا ہے- صیہونی فوج نے توپخانے کے ذریعے غزہ کے تل الہوا علاقے پر بھی گولہ باری کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.