سعودی شاہ کا ایرانی صدر پزشکیان کے نام پیغام

0 102

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض تہران کے ساتھ مل کر خطے اور بین الاقوامی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے کام کرنے پر تیار ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام پیغام ارسال کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں مزید توسیع کی پیشکش کی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیرداخلہ شہزادہ منصور بن متب بن عبدالعزیز نے صدر پزشکیان کو سعودی بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔

اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے صدر پزشکیان کے لئے کامیابی کی تمنا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب برادر ملک ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کی حکومت میں ایران مزید ترقی کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.