حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے صیہونی حکومت کیلئے پروازیں معطل کر دیں

0 106

ایران اور اتحادیوں کی جانب سے صیہونی حکومت پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک کی ائیر لائنز نے صیہونی حکومت کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

ایران میں ہونے والے صیہونی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اتحادیوں کے صیہونی حکومت پر جوابی حملوں کے خوف کے باعث مختلف عالمی ائیر لائن کمپنیوں نے صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

جن ائیرلائنز نے اب تک صیہونی کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں ان میں بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز شامل ہیں۔

جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک صیہونی حکومت کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.