ایران کے نگران وزیرخارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر رابطے میں واضح کردیا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے ایران کسی صورت دستبردارنہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا اورعلاقائی استحکام کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دو چار کیا ہے۔
علی باقری کا کہنا تھا کہ اس صورت میں ایران حق دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دی جائے گی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ امن و استحکام کیلئے عالمی برادری اسرائیل کیخلاف کھڑی ہو اورغزہ میں جرائم روکنے کیلئےاسرائیل پر دباؤ ڈالے۔