ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

0 148

وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور مقامی سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعے کارکردگی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے۔

ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی،پاک سوزوکی نے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث بنگلا دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ سوزوکی کمپنی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے سوزوکی وینڈر کلسٹر ایریا کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ کپمنی نے بنگلا دیش اورافغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردی ہیں۔

پاک سوزوکی 1997 سے جاپان کو گاڑیاں اور آٹو پارٹس برآمد کررہی ہے جن میں سافٹ وئیر اور موٹر سائیکل کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔

پاک سوزوکی نے پاکستان میں اپنی 2.5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا اور اس سنگ میل کا سہرا ملازمین کی لگن،ایس آئی ایف سی کاوشو اور سازگار حکومتی پالیسیوں اور کسٹمرز کے اعتماد سے منسوب کیا۔ تقریب میں موجود سرکاری حکام نے پاکستان کے آٹو موٹیو سیکٹر میں پاک سوزوکی کے تعاون کو سراہا

یاد رہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے انڈس موٹرز کمپنی کے پلانٹ پر خصوصی تقریب کا گزشتہ ہفتے انعقاد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.