آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم کے ساتھ اوپن مناظرے کیلئے تیار ہوں، اویس لغاری

0 103

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاکہ وہ آئی پی پیز کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہیں، وہ حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں اور وہ پہلے ہی اٹھ کر چلے جائیں، آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

دوسری جانب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری سیاست ہے، حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں عوام کو ریلیف دے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کا جو سلیب بنایا ہے اس پر نظرثانی ہونی چاہیے، حکومت کو اب عوام کو ضرور ریلیف دینا پڑےگا۔

وہ آئی پی پیز جن کا تعلق حکومت سے ہے ان کی کیپسٹی پیمنٹ تو ابھی ختم ہوسکتی ہے۔ اضافی ٹیکس اور آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹ عوام ادا نہیں کریں گے، آئی پی پی پیز سےکیے جانے والے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، لوگوں نے موٹرسائیکل بیچ کر بجلی کے بل اداکیے ہیں، حکومت اپنی مراعات کم کرکے عوام کو ریلیف دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.