کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

0 105

خیبر پختوخوا (کے پی) حکومت کا 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا، ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی ہے،صوبائی کابینہ نے27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کےلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.