وزير بلدیات سندھ سعید غنی نے حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عوام دعا کریں کہ بارشیں اتنی ہی ہوں جتنی سندھ حکومت سنبھال سکے، ہمارے سسٹم میں اتنی استعداد نہیں کہ بارش کا پانی فوری نکالا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں 2022 کے مقابلے میں آج بہتر صورتحال ہے، مزيد بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بھی بارشوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوتا ہے۔
بارشوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا نہیں کہ لوگوں کو کہیں کہ آپ بے فکر ہو جائیں کہ بارش کےبعد پانی کا نکاس فوری ہو جائےگا،کیونکہ ہمارے سسٹم کی اتنی استعداد نہیں کہ بارش کے پانی کا فوری نکاس ہوسکے۔