گاڑی پر صیہونی فوج کا میزائلی حملہ، القسام بریگيڈ کے کمانڈر سمیت 5 فلسطینی شہید

0 107

غرب اردن کے شہر طولکرم میں ایک گاڑی پر جارح صیہونی فوج کے حملے میں تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگيڈ کے ایک کمانڈر سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔

شمالی غرب اردن کے شہر طولکرم میں ایک گاڑی پر صیہونی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے کہ جن میں سے حماس کے فوجی بازو کے کمانڈر ہیثم بلیدی بھی شامل ہیں- طولکرم میں ایک اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شمالی طولکرم میں زتا ٹاؤن کے قریب غاصب صیہونی حکومت کے ایک میزائل حملے میں چار افراد کی لاش مکمل طور پر جل گئی ہے-

یہ ایسے میں ہے کہ صیہونی فوج نے امدادی ٹیم اور ایمبولنسوں کو بھی نشانہ بنایا اور ان کو حملے کے مقام پر، جانے سے روک دیا-

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد پانچ سو پچانوے ہوگئی ہے کہ جس میں سے ایک سو چوالیس بچے ہیں- جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی پانچ ہزار چار سو اور گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد، نو ہزار آٹھ سو نوے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.