تل ابیب پر وسیع سائبر حملہ

0 108

غاصب صیہونی حکومت کے مرکزی اڈے تل ابیب سے ایک وسیع سائبر حملے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس کے سبب بہت سی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا،بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والوں کا تعلق ایران اور عراق سے تھا۔

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کا بن گورین ہوائی اڈہ وسیع پیمانے پر سائبر حملے کا شکار ہوا ہے اور اس کی آفیشل ویب سائٹ دسترس سے خارج ہو گئی ہے۔ اس حملے کے باعث صیہونی حکومت، کئی پروازوں کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کے جوابی حملوں کے خدشات کے پیش نظر ڈیلٹا اور یونائٹڈ سمیت بعض امریکی ایئرلائنز نے بھی تل ابیب کی جانب اپنی تمام پروازیں کم از کم چھے اگست تک کے لئے منسوخ کر دی ہیں ۔

لفتھانسا گروپ نے بھی نو اگست تک تل ابیب کی جانب اپنی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایر انڈیا کے سلسلے میں بھی اطلاعات ہیں کہ اس نے بھی آٹھ اگست تک مقبوضہ فلسطین کی جانب اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.