وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہدائے پولیس پر افسران وجوانوں کو خراج تحسین

0 100

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر افسران وجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، پولیس شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔

پولیس افسران اورجوانوں نےہمیشہ بطور ہراول دستہ جرائم کی سرکوبی کی ہے، قیام امن کے لئے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہتے ہیں جب کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی۔

شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہیدکیپٹن مبین سمیت تمام پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، پولیس شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،یوم شہدائے پولیس پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.