بانی پی ٹی آئی نے اپنی بات سے پھر یوٹرن لے لیا، رہنما اے این پی

0 106

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی کہی ہوئی بات سے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل رہنے کا کہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنی کہی ہوئی بات سے پھر یوٹرن لے لیا، بانی پی ٹی آئی آج کس منہ سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہےہیں۔

سیاسی جماعت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی صاف کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان مداخلت نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.