دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدوں کے درمیان گھمسان کی جنگ

0 131

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے ایک دوسرے گروہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں صیہونی بستیوں اور اس غاصب حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

حریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ ان کے مجاہدین نے شہید عمر القاسم کے مجاہدین کے ساتھ مل کر ناحل عوز فوجی اڈے اور بئيری قصبے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے-

سرایا القدس نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الحوا محلے میں ایک صہیونی فوجی کو، ہمارے اسنائپرز نے نشانہ بنایا ہے-

شہدائے الاقصی بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ شہید عمر القاسم کے مجاہدین کی مشارکت سے انہوں نے نتزاریم میں صہیونی فوج کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا ہے-

ان بٹالینز نے رفح بارڈر کراسنگ کے قریب صہیونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ پر ایک سو سات نامی دو میزائلوں کے ذریعے حملے کرنے کی بھی خبر دی ہے-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.