کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مباحثے کی پیشکش رد کردی، صدارتی مباحثے کا امکان تقریباً ختم

0 100

امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش مسترد کردی ہے جس سے اس بار صدارتی مباحثہ ہونے کا امکان ہی تقریبا ختم ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے مباحثے کی پیشکش ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کے بعد رد کی ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ وہ 10 ستمبر کو اس مباحثے کیلئے موجود ہوں گی جو ڈونلڈ ٹرمپ طے کرچکے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صرف 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر پنسلوینیا میں کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے تیار ہیں۔

اگر کملا نے فاکس نیوز پر سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثہ نہ کیا تو پھر شاید اس مرتبہ صدارتی مباحثہ ہوگا ہی نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.