حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

0 103

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاورسیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا اور درآمد کوئلے پر چلنےو الے پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.