برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ گرنے کے واقعے میں باسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ مسافر بردار طیارہ کاسکاویل سے ساؤپاؤلو جا رہا تھا، رپورٹ کے مطابق طیارے میں اٹھاون مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔ تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثے سے قبل لی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ فضا میں بے قابو ہو گیا اور چکر کھاتے ہوئے زمین پر گر گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔