سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا تو عمل ہوگا، معاملات اس طرح نہیں چلیں گے،جسٹس منصور

0 103

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا تو اس پر عمل ہوگا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں قائم مقام چیف جسٹس نہیں، سینیئرترین جج ہوں، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا معاملہ ججز کمیٹی میں اٹھاؤں گا، یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمدنہ ہو، میں نے دیکھاکہ 2014 کے فیصلے پر اب عمل ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایسا نہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوتا، سپریم کورٹ اپنا اختیار آئین سے لیتی ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم توازن برقرار رکھیں، اگر فیصلوں پرعملدرآمدنہیں ہوتا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا تو اس پر عمل ہوگا، جسٹس قاضی فائزعیسٰی میرے بہت اچھے دوست ہیں، اللہ انہیں اچھی صحت میں رکھے، سپریم کورٹ کو اتھارٹی کہیں اور سے نہیں آئین سے حاصل ہوئی ہے، اگر اس طرف چل پڑے کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا تو آئینی توازن بگڑ جائےگا۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا روایت نہیں لازمی آئینی تقاضہ ہے، اگر کوئی نیا نظام بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں، معاملات اس طرح نہیں چلیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.