ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عزم استحکام کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔
ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔