شہباز شریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے،مولانا فضل الرحمان

0 62

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانے میں ناکام رہے ہیں۔

معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو معیشت بھی خراب ہوگی،شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانےمیں ناکام رہے ہیں، شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنےکی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.