خیبر پختونخوا حکومت کا وزراءکی کارکردگی پر انٹرویوز لینے کا فیصلہ

0 109

صوبائی وزراء سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے جبکہ کے پی حکومت کے مطابق شہری انٹرویوز میں براہ راست اپنی شکایت وزراء تک پہنچا سکیں گے۔

انٹرویوز میں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا جب کہ انٹرویوز سے متعلق مہم کو "آسک منسٹر” کا نام دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شہری انٹرویو کے دوران وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق عوامی مفاد میں وزراء سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.