نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے

0 108

محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانےکے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی، پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے، فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.