متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کے سروے کی اجازت دینے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری

0 103

ہندوستانی سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کے سروے کی اجازت دینے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ملک کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں متھرا کے کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کی عدالت کی نگرانی میں سروے کی اجازت دینے والے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پرپابندی بڑھا دی ہے ۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے چودہ دسمبر دوہزار تیئس کے ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد پر سپریم کورٹ کی طرف سے سولہ جنوری کو لگائی گئی ممانعت کو جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کی عدالتی نگرانی میں سروے کی اجازت دی تھی اور اس کی نگرانی کے لیے ایک کورٹ کمشنر کی تقرری پر اتفاق کیا تھا،ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ کمپلیکس میں ایسے نشانات ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ وہاں کبھی مندر ہوا کرتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.