کابل دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی

0 107

داعش دہشتگرد گروہ نے کابل کے دشت برچی علاقے میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ نے کابل کے دشت برچی علاقے میں ایک آئل ٹینکر کے پاس دھماکا کرنے کے بعد ایک بیان جاری کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس سے قبل کابل کے پولیس ترجمان خالد زدران نے کہا تھا کہ مغربی کابل میں ایک منی بس ميں نصب بم کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور گیارہ زحمی ہوگئے،سیکورٹی اہلکاروں کو فورا جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

تحقیقات کا آغاز کردیا گيا ہےکابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں شیعہ ملسلمانوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں داعش ہی ملوث رہتے ہيں اور یہی گروہ دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتا ہے۔

داعش کے اعتراف کے باوجود طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کوئی بھی دہشت گرد گروہ موجود نہیںہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.