مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا

0 103

مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری شہریوں نے پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔

قابض فوج کی کڑی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود مختلف اضلاع میں کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے، پوسٹرز پر’یوم آزادی مبارک‘ اور ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کےنعرے تحریر ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں آج 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.