آن لائن خرید و فروخت پاکستانی معیشت کیلئے کار آمد

امریکی ڈالر ای کامرس میں 2026 تک 1.8 ٹریلین کی سیل متوقع ہے

0 74

کراچی (شوریٰ نیوز)آن لائن خرید و فروخت پاکستانی معیشت کیلئے کار آمد،امریکی ڈالر ای کامرس میں 2026 تک 1.8 ٹریلین کی سیل متوقع ہے،آن لائن خرید و فروخت پاکستانی معیشت کے لیے کس طرح کار آمد ہو سکتی ہےاس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ’ای کامرس‘ نے خرید و فروخت کے روایتی طریقوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے اب صارفین گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی گوشے سے آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔اسٹیٹسا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں تقریباً 5.7 ٹریلین امریکی ڈالر ای کامرس سیل کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جبکہ 2026 تک اس سیل میں اضافہ کے ساتھ 1.8 ٹریلین کی سیل متوقع ہے۔کاروباری ایپلیکیشن ابرلو کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت آن لائن شاپنگ کرنے والے افراد کی تعداد 2.64 بلین ہے۔ مطلب دنیا میں ہر تین افراد میں سے ایک شخص آن لائن شاپنگ کرتا ہے۔اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں آن لائن کاروبار کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں کووڈ کے دوران جب بازار یا تو بند تھے یا پھر بازاروں کے اوقات مخصوص کر دیے گئے، اس وقت عام لوگ آن لائن خریداری کی جانب متوجہ ہوئے۔ جس کے بعد سے لوگوں میں آن لائن خریداری کو پذیرائی ملی۔کراچی انسٹیٹیوٹ آف بزنس (آئی بی اے) کے اکانومی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر کہتے ہیں کہ پاکستان میں ای کامرس کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ 2023 میں 6 بلین ڈالر محصول کی امید کی جا رہی ہے۔ اور اس میں ہر سال 6 فی صد کا اضافہ ہو رہا ہے۔آئی بی اے کے چیئرمین کے مطابق پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری دنیا میں 50 ویں نمبر پر ہے۔ جب کہ 2021 میں پاکستان کی اکانومی میں اس انڈسٹری نے 4 بلین ڈالر کی شراکت داری کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.