غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حزب اللہ کے پانچ حملے

0 111

حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر پانچ حملے کئے ہیں

ہمارے سیاسی نامہ نگار کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صیہونی حکومت کے پانچ فوجی مراکز پر میزائلی حملے اور توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت میں اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے برکہ ریشا فوجی مرکزپر گائیڈیڈ میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کی متات فوجی چھاؤنی، جل الدیر نامی فوجی اڈے، اور العاصی فوجی مرکز پر میزائلوں اور توپوں سے حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح لبنان کے عام شہریوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں نطوعہ نامی صیہونی کالونی کی ان عمارتوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں صیہونی حکومت کے فوجی رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.