حکومت نےامپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی
ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے موبائل فون کی قیمیتوں میں 25 فی صد تک کی کمی آئی
کراچی (شوریٰ نیوز) حکومت نےامپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی،ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے موبائل فون کی قیمیتوں میں 25 فی صد تک کی کمی آئی ،رواں ماہ کم ازم کم موبائل فون صارفین کے لیے خوشی کی نوید لے کر آیا ہے کیوں کہ اب وہ اپنے من پسند درآمد شدہ فون پہلے کے مقابلے میں سستے داموں خرید سکتے ہیں۔حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد سے مختلف موبائل فون کمپنیوں کے موبائلز کی قیمیتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے تاہم اس پر مقامی صنعت کو تحفظات لاحق ہوگئے ہیں۔کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے عائد رہنے والی ریگولیٹری ڈیوٹی اب ختم ہونے سے موبائل فون کی قیمیتوں میں تقریبا 25 فی صد تک کی کمی آئی ہے جو کہ اس طرح کے معاشی حالات میں ایک اچھی خبر ہے۔اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ’موبائل فون ضرورت کی چیز ہے جس سے ہر چیز جڑی ہوئی ہے یعنی آپ کاروبار سے لے کر ہر چیز فون سے کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں تو موبائل ٹیکسز ختم کرنا ضروری ہے تاکہ اس صنعت کو فروغ ملے۔ بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز کے ٹیکسز میں اتنا زیادہ اضافہ نا انصافی ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا۔