خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے، کوہاٹ میں اس کنویں کی کھدائی کا آغاز رواں سال 9جنوری کو کیا گیا تھا۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی طورپر راضگر1 سے روزانہ 17.9 ملین مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔