اقوام متحدہ یوکرین کو روس کے نیوکلیئرپاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، روس کا انتباہ

0 106

روس نے اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو کُرسک نیوکلیئرپاور پلانٹ پرحملے سے باز رکھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے کُرسک نیوکلیئرپاور پلانٹ پر حملہ کیا تو ملٹری ٹیکٹیکل جوابی اقدامات پر مجبور ہوں گے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کُرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملےکی تیاری شروع کر دی ہے، کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔

روس کے مطابق یورپ کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ روس کو کُرسک نیوکلیئرپاور پلانٹ پرحملے سے باز رکھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.