الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، تجارتی خسارے میں کمی کیلئے اہم قدم ہوگا، وزیرخزانہ

0 57

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں بین الاقوامی کار کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث ہوگا اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی اہم قدم ہو گا۔

حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستقبل کے لیے پائیدار جدت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نئی ملازمتوں کے مواقع اور آٹوموٹو سیکٹر میں تکنیکی ترقی کو فروغ ملے گا ۔

پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی ابھرتی مارکیٹ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی یہ ایک اہم قدم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعتی شراکت داروں کو مل کر ایسی جدت متعارف کرانی ہوگی اور اس طرح کے اقدامات سے آنے والے برسوں میں پائیدار ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.