حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل، تصویر لینے میں کامیاب، عبرانی میڈیا

0 107

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا جاسوس ڈرون طیارہ نیتن یاہو کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل ہو کر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ قیسریہ میں صہیونی وزیر اعظم کی خصوصی رہائشگاہ میں داخل ہو کر تصاویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو کی رہائشگاہ تک حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی رسائی کے بعد صہیونی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صہیونی جنگی طیارے تعینات کئے گئے تاہم حزب اللہ کے ڈرون کو پکڑنے میں ناکام رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.