جاپان میں ائیرپورٹ پر قینچیاں گم ہونے سے درجنوں پروازیں منسوخ

0 101

 

جاپانی ائیر پورٹ پر قینچیاں گم ہونے سے 36 پروازیں منسوخ  اور 201 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 

ہفتے کے روز جاپان کے نیو چٹوز  ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب اسٹور سے قینچیاں گم ہوئیں جس کے باعث  ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً 2 گھنٹے معطل رہا۔

 

سیکورٹی چیک معطل رہنے سے سیکڑوں مسافر پھنس گئے اور ائیر پورٹ پر مسافروں کی  قطاریں لگ گئیں۔

 

قینچیوں کو تلاش کیے بغیر ہی 2 گھنٹے بعد ٹرمینل پر سکیورٹی چیک اور فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔

 

حکام کے مطابق گم ہونے والی قینچیاں اگلے روز اسی اسٹور سے مل گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.