صیہونیوں کے تین فوجی ہلاک، اسرائیل نے دردناک واقعہ قرار دیدیا

مصر کی سرحد کے قریب ایک سرحدی علاقے میں فائرنگ سے 3 صیہونی فوجی موقع پر ہلاک ہوئے

0 92

تل ابیب(شوریٰ نیوز)صیہونیوں کے تین فوجی ہلاک، اسرائیل نے دردناک واقعہ قرار دیدیا، مصر کی سرحد کے قریب ایک سرحدی علاقے میں فائرنگ سے 3 صیہونی فوجی موقع پر ہلاک ہوئے تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ یواو گلانٹ نے مصر اور مقبوضہ سرزمین کی سرحد پر 3 اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاکت پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اسے درد ناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خطرناک اور درد ناک طریقے سے انجام کو پہنچا۔واضح رہے کہ مصر کی سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے تین اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک سرحدی علاقے میں فائرنگ سے 3 صیہونی فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے۔مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کے ایک مسلح گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی کے گھیرے سے بچ نکلنے کے دوران فائرنگ کی جس کا جواب مصر کی فوج نے دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ مصر کا فوجی جوان بھی جاں بحق ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.