22 ماہ میں کئی بار عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی، کامران ٹیسوری

0 104

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ 22 ماہ میں کئی بار عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی لیکن میں ان باتوں پر دھیان نہیں دیتا بلکہ مزید بہتر منصوبے شروع کر دیتا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ اب تک ایک روپیہ بھی تنخواہ نہیں لی، فیملی کے اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہوں، کارساز روڈ حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کو وکیل کی آفر بھی کی ہے۔

حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ میں 90 ہزار میں سے 54 ہزار بچے پاس ہو گئے ہیں، اگلا ٹیسٹ سکھر میں کریں گے،یاد رہے کہ چند روز قبل بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پاکستان ملسم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کو گورنر لگائے جانے سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.