سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
سندھ حکومت کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے چہلم کے موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا،واضح رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔