شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم کو شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت

0 43

پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت نےپاکستان کےدعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیرکو کانفرنس میں شرکت کے لیے بھیجےجانےکا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ کانفرنس میں کسی رہنماکو ورچوئلی بات کرنےکی اجازت ہوگی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کی چیئرمین شپ اس بار پاکستان کے پاس ہے۔

آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.