مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ,3 سالہ فلسطینی بچہ شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ،پر فلسطینی وزارت خارجہ

0 81

یروشلم (شوریٰ نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ,3 سالہ فلسطینی بچہ شہید،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ،فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رُکی، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔فلسطینی حکام کے مطابق 3 سالہ محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔اسپتال میں زیر علاج محمد التمیمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ پر فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اسرائیلی تحقیقات پر اعتبار نہیں، فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیںفلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں برس مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.