تعلیم اور ورک ویزا،بریگزٹ کے باوجود تارکین وطن کابرطانیہ کا انتخاب

برطانیہ کے تین وزرائے اعظم تارکین وطن کی آمد کو کم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے

0 105

لندن (شوریٰ نیوز)تعلیم اور ورک ویزا،بریگزٹ کے باوجود تارکین وطن کابرطانیہ کا انتخاب برطانیہ کے تین وزرائے اعظم تارکین وطن کی آمد کو کم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔ ڈیوڈ کیمرون اور تھریسا مے نے یہ تعداد ہزاورں تک لانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان دعووں کے برعکس برطانیہ آنے والے غیر ملکی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔2022 میں برطانیہ میں نیٹ مائیگریشن (یعنی ملک میں آنے والوں میں سے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد منفی کرنے کے بعد کے اعدادوشمار) چھ لاکھ چھ ہزار تھی۔ 2021 کے مقابلے میں یہ ایک لاکھ 64 ہزار کا اضافہ ہے اور 2019 کے مقابلے میں یہ تین گنا اضافہ ہے۔آخر بریگزٹ کی مہم کے آغاز کے سات سال بعد بھی ایسا کیوں ہے؟ماہرین اور اعدادوشمار کے مطابق اس اضافے کے پیچھے تین عوامل بین الاقوامی طلبا ، نئی پابندیاں، کام کے لیے ویزا کارفرما ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.