ایران ریاض میں آج اپنا سفارتخانہ کھولے گا
سعودی عرب اور ایران کے مابین تقریباً 8 سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھے
بغداد(شوریٰ نیوز) ایران آج ریاض میں اپنا سفارتخانہ کھولے گاسعودی عرب اور ایران کے مابین تقریباً 8 سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھےالنشرہ کے مطابق سفارتی ذرائع نے سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔سعودی ذرائع نے ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے افتتاح کے وقت کا ذکر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، ریاض میں سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج بروز منگل سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین تقریباً 8 سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھے تاہم چین کی ثالثی سے رواں سال تہران اور ریاض کے تعلقات بحال ہو گئے تھے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ریاض میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔