فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں میں شدید لڑائی، اسرائیلی ڈرون تباہ، کئی فوجی زخمی

0 103

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کرنے اور اس علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کی خبر دی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ طولکرم بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے المنشیہ علاقے میں صیہونی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا جبکہ نور شمس کیمپ میں صیہونی فوج کا ایک بلڈوزر بھی تباہ کر دیا گیا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ طولکرم بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ نور شمس کیمپ میں کئی صیہونی اسنائیپروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسنائیپروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اس بٹالین نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ طوباس میں الفارعہ کیمپ میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے اور فلسطینی مجاہدین، صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.