اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر جیسی کارروائی اس بارغرب اردن سے ہو گی؟

0 101

صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے غرب اردن کو خالی کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزير خارجہ یسرائیل کاتس نے کہا ہے کہ غرب اردن میں موجود خطرات کا بھی غزہ پٹی کی طرح ہی مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ غرب اردن کو عارضی طور پر خالی کرا لینا چاہیے ، یہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہر چیز کے خلاف ہے۔

کاتس نے دعوی کیا کہ ایران کی کوشش ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف غزہ اور لبنان کی طرح کا دہشتگردی کا ایک محاذ غرب اردن میں کھولا جائے۔

غرب اردن میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں اضافے کے باعث غاصب صیہونی حکومت کو اس بات کی سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ کہیں اس کے خلاف سات اکتوبر جیسی کارروائی اس بار غرب اردن سے نہ دہرائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.