امریکا کی پابندیوں کے جواب میں امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد

0 101

امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے روس نے بھی 92 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی، وکیل اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں، مطابق ماسکو کی جانب سے پابندیاں امریکی کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔

امریکا نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری لسٹ میں پابندی کا شکار 92 میں 14 وال اسٹریٹ جرنل کے ملازمین ہیں جبکہ پانچ سینیئر صحافیوں کا تعلق نیویارک ٹائمز اور 4 واشنگٹن پوسٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فہرست میں کچھ امریکی پراسیکیوٹرز، امریکی دفاعی انڈسٹری کے ملازمین اور یونیورسٹی پروفیسروں کے نام بھی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.