ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی

0 101

 

پیغامات رسانی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو عدالت نے فرانس چھوڑنے کے شرط پر ضمانت دیدی۔

 

پاؤل دورو کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔

 

فرانسیسی عدالت نے پاؤل دورو کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔

 

الزامات ثابت ہونے پر پاؤل دورو کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاؤل کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔

 

12 الزامات کے تحت پاؤل دورو کو 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.