صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ تکنیکی کمپنی کی اہم اور حساس معلومات ہیک

0 112

ہیکروں کے ایک گروہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ ایک خصوصی تکنیکی کمپنی کی اہم اور حساس معلومات کو ہیک کر لیا گیا۔

حنظلہ ہیکر گروہ نے ایکس پیج پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی اپیلیٹک کمپنی سے متعلق اطلاعات حاصل کرلی گئیں ۔ اسرائیل کی یہ کمپنی اسرائیل کی فوجی صنعتوں کے حساس نوری و الیکٹرانیک سسٹم تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کے مستقل گاہکوں میں رافائل، البیت، الیسرا کمپنی شامل ہیں ۔ ہیکروں کے اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے انجینئروں کو چاہئے کہ ان کے تشخص کا پردہ چاک ہونے سے پہلے اس کمپنی کو ترک کردیں۔

فلسطین میں انصاف کے لئے سرگرم گمنام ہیکروں نے بھی منگل کو اعلان کیا تھا کہ صیہونی وزارت جنگ کے کمپیوٹر ہیک کر لئے ہیں اور اہم دستاویزات تک دسترسی حاصل ہو چکی ہے جنھیں انٹرنیٹ پر جاری کر دیا ہے۔

سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے مختلف صیہونی اداروں پر بارہا سائبر حملے ہوئے ہیں اور ان کی خفیہ دستاویزات حاصل کی جا چکی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.