اربعین آپریشن میں صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی: حزب اللہ

0 106

حزب اللہ لبنان کے سوشل میڈیا شعبے کے انچارج نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یوم اربعین آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپرشن میں صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی۔

حزب اللہ لبنان کے سوشل میڈیا شعبے کے انچارج حسین رحال نے کہا کہ حزب اللہ نے یہ آپریشن انجام دے کر تاریخی کارنامہ رقم کیا اور غاصب صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن یوم اربعین نے صیہونی حکام کو حیرت زدہ کر دیا اور وہ حواس باختہ ہو گئے۔انھوں نے کہا کہ لبنان کی تحریک استقامت کے مقابلے میں صیہونی حکومت بالکل بے بس نظر آرہی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس آپریشن کے بعد انکشاف کیا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں عام شہریوں کا قتل کرنے میں صیہونی جرم کے جواب میں پہلا مقصد تل ابیب کے قریب گلیلوت فوجی اڈے کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دوسرا مقصد تل ابیب سے چالیس کلو میٹر اور لبنان سے پچہتر کلو میٹر کے فاصلے پر عین شمر اینٹی ایر کرافٹ مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.