اسرائیل کا شیرازہ بکھررہا ہے: صیہونی وزیر جنگ کا اعتراف

0 111

ایک صیہونی عہدیدار نے غزہ میں چھے اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور سخت دور کا آغاز کر دیا گیا اور سب سے اس بات کا خواہاں ہیں کہ وہ نیتن یاہو کابینہ کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

صیہونی وزیر جنگ اور صیہونی جنگی کابینہ سے مستعفی ہونے والے بینی گینٹس نے، غزہ میں چھے اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قیدیوں کی ہلاکت سے ایک دردناک مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام اسرائيلیوں کے ساتھ مل کر ان قیدیوں کے گھرانوں کا ساتھ دیں جنھوں نے اس دردناک خبر کو سنا۔ انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو پس و پیش میں ہیں اور سیاسی وجوہات کی بنا پر کوئی قدم اٹھانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کا خمیازہ اسرائیلی عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس صیہونی عہدیدار نے کہا کہ قیدی مار دیئے گئے اور لبنان سے ملے مقبوضہ فلسطین کے لوگ جلا وطن ہو گئے اور اسرائیل کا شیرازہ بکھرتا جا رہا ہے۔

بینی گینٹس نے کہا کہ اسرائیلیوں کو چاہئے کہ نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں ۔ سابق صیہونی وزیراعظم ایہود بارک نے بھی اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکتوں پر شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.