پشاورپولیس کے اہلکاروں کوبلاسود موٹرسائیکل لون دینے کا فیصلہ

0 119

خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور پولیس کے اہلکاروں کو بلا سود موٹرسائیکل لون دینے کا فیصلہ کرلیا،موٹرسائیکل کیلئے قرض کی کٹوتی ماہانہ تنخواہ سے کی جائے گی

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے متعلقہ پولیس افسران کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے رائے طلب کی جائےکہ وہ کونسی کمپنی کی بائیک لینے کے خواہشمند ہیں۔

مراسلہ میں پولیس افسران سے تین دنوں میں جواب طلب کرنے اور کیپٹل سٹی پولیس کے تمام تھانوں کو وائرلیس پر آگاہ کرنےکی ہدایات کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.